صدر نیشنل بینک سعید احمد کی تقرری عدالت میں چیلنج کردی گئی

بدھ 26 جولائی 2017 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء)صدر نیشنل بینک سعید احمد کی تقرری عدالت میں چیلنج کردی گئی ،سعید احمد کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،جے آئی ٹی نے سعید احمد پر فوجداری جرم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے، فوجداری جرم میں شریک ملزم کو نیشنل بینک کا صدر تعینات نہیں کیا جاسکتا ،سعید احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، سعید احمد سے تمام مراعات واپس لی جائیں ، نیشنل بینک یونین نے بینک میں کیے گئے تقرروتبادلوں کو بھی چیلنج کردیا،نیشنل بینک میں کنٹریکٹ پر تعینات کیے گئے سربراہان کا تقرر غیر قانونی ہے ،قانون کے تحت نیشنل بینک میں کنٹریکٹ ملازمین تعینات نہیں کیے جاسکتے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی میں میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا گیاہے۔ ملزم سعید احمد نے سابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بن آف پاکستان کے طور پر اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی تھی ۔ جے آئی ٹی نے کہا ہے سعید احمد نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کیلئے منی لانڈرگ کرنے کا الزام ہے لہذا ان کو نیشنل بینک آف پاکستان کا صدر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔