مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی،مولانافیض محمد

بدھ 26 جولائی 2017 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمدنے کہاہے کہ مذہبی جماعتوں کے لئے اتحادکے لئے قائدین جمعیت کی کوششیں لائق تحسین ہیں تمام مذہبی جماعتوں نے اتحادکاعندیہ دیاہے قوم جلداس حوالے سے خوشخبری سنے گی انہوں نے کہاکہ نئی نسل کو دین سے دور کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے اس حوالے دینی جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ہماری خواہش ہے کہ دینی جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں ہمارا جو مذہبی ووٹ ہے دینی جماعتوں کا باہمی اتحاد نہ ہو نے کی وجہ سے منتشر ہے پا کستان میں سیکولر جماعتیں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ پاکستان کا نظر یاتی تشخص ختم کر نا چاہتی ہیں لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستان میں ایسا سسٹم لانا چاہتے جس میں عوام کو ان کے حقوق بھی حاصل ہو ں اور ملک انصاف بھی ہو اور عدل بھی ہو،انہوں نے کہاکہ دینی قوتوں کے اتحاد کے لیئے جمعیت کی کوششیں کامیاب ہوں گی مولاناعبدالغفورحیدری مختلف جماعتوں سے رابطوں کے بعد اپنی رپورٹ قائد مولانا فضل الرحمن پیش کریں گے جس بعد دینی جماعتوں کے اتحاد کا باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گاانہوں نے کہاکہ تمام مذہبی جماعتوں نے ااتحاامت کے لیئے جے یو آئی کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ ہم دینی قوتوں کے اتحاد کے لیئے جے یو آئی کاوشوں میں ان کے ساتھ شریک ہیں اور ہم جلد اس حوالے سے قوم کو خوشخبری دی جا ئے ۔