انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کے مقدمہ میں نامزد پٹواری کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجموعی طورپر 38سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزاسنائی

بدھ 26 جولائی 2017 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد بادینی نے اراضیات کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمہ میں نامزد پٹواری کو مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجموعی طورپر 38سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم پٹواری اللہ ڈنہ نے اراضیات کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذاء میں پیش کیاگیا گزشتہ روز زیردفعہ 420کے تحت جرم ثابت ہونے پر 7سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 2ماہ قید بھگتنا ہوگی اس کے علاوہ ملزم کو زیردفعہ 467کے تحت جرم ثابت ہونے پر 10سال قید ،80ہزارروپے جرمانہ ،زیردفعہ 468کے تحت جرم ثابت ہونے پر 7سال قید ،50ہزارجرمانہ اور زیر دفعہ409کے تحت جرم ثابت ہونے پر 10سال قید 80ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتناہوگی علاوہ ازیں عدالت نے زیردفعہ 5(2)IIایکٹ 1947کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم اللہ ڈنہ کو 4ماہ قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 2ماہ قید بھگتناہوگی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کی منقولہ اورغیر منقولہ جائیدادکی نیلامی اور ضبطگی کے بھی احکامات صادر کئے ۔

متعلقہ عنوان :