سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے

بازیابی کی خبر ملتے ہی ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بدھ 26 جولائی 2017 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ، بازیابی کی خبر ملتے ہی ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو عبداللہ جان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ان کی بازیابی کی خبر ان کے صاحبزادے عتیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن کو 4 ماہ قبل 15مارچ کو اپنے گھر واقع وحدت کالونی سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا اور گزشتہ روز بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے بھائی نصیب اللہ نے کہا کہ عبداللہ جان صاحب پیدل گھر پہنچ گئے وہ کافی تھکے ہوئے اور کمزور ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک بازیابی سے متعلق ان سے تفصیل سے بات نہیں ہوئی ہے ۔ مغوبی کی بازیابی کی خبر سن کر رشتہ داروں ، سرکاری ملازمین اور دیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے ۔