Live Updates

مسلم لیگ (ن) کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی، میں نے ایک ایک پیسہ کمایا بھی پاکستان میں اور لگایا بھی پاکستان میں ہی ہے،ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کراؤںگا،میں وزیراعظم کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا،کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی، میں نے ایک ایک پیسہ کمایا بھی پاکستان میں اور لگایا بھی پاکستان میں ہی ہے،ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کراؤںگا،میں وزیراعظم کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا،کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایک پیسہ پاکستان میں کمایا اور پاکستان میں ہی لگایا،ایک ایک پیسے کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرواؤنگا۔۔ جائداد کی مکمل منیٹریل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ2011میں میرے بچوں نے لندن میں جائیداد خریدی، اسی سال جائیداد ٹیکس کے گوشواروں میں ظاہر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے لندن منتقل ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کی طرح کوئی قطری خط پیش نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ نون لیگ کو میرے خلاف پٹیشن میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات