لاہور،سانحہ کوٹ لکھپت کے اب بھی 13 زخمی جنرل ہسپتال میں موجود

بدھ 26 جولائی 2017 23:09

لاہور،سانحہ کوٹ لکھپت کے اب بھی 13 زخمی جنرل ہسپتال میں موجود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سانحہ کوٹ لکھپت کے اب بھی 13 زخمی جنرل ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ 11زخمیوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 13 زخمیوں میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 6 زخمی سرجری اور 6 زخمی آرتھو پیڈک وارڈ میں زیر علاج ہیں، واضح رہے کہ سانحہ کوٹ لکھپت کے کچھ مریض دوسرے ہسپتالوں میں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :