کراچی ،حافظ نعیم الرحمن کا پینے کے پانی میں انسانی فضلے کی آمیزش کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ خط ارسال
واٹر بورڈ کے ذمہ داران اور عملہ اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے کراچی کے ڈھائی کروڑ سے زائد عوام کو پینے کے صاف اور شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،امیر جماعت اسلامی کراچی
بدھ 26 جولائی 2017 23:09
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ اس صورتحال اور فعل کو غفلت اور لاپرواہی یا غیر ذمہ داری کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔یہ کروڑوں شہریوں کے خلاف واٹر بورڈ کا بھیانک جرم ہے کیونکہ اس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پرلگی ہوئی ہیں اور سپریم کورٹ کے واٹر کمیشن میں کیے جانے والے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شہر میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے میں واٹر بورڈ کا عملہ اور ذمہ داران بھی شریک جرم ہیں ۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہزاروںملازمین اور کروڑوں کا بجٹ ہے اس کا ایک مربوط نظام پورے کراچی میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے باوجود ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کو اس بڑے پیمانے پر پینے کے لیے گندے اور ناپاک پانی کی فراہمی بہت ہی تشویشناک ہے۔حکومت سندھ اس فعل کی ذمہ داری سے کسی طور بھی بری الذمہ نہیں ہے ،جس کے ماتحت واٹر بورڈ کام کر رہا ہے ۔گندے پانی کی آمیزش کی ایک بڑی وجہ مسلسل گٹروں کا ابلتے رہنا ہے اور واٹر بورڈ کا ان کو بروقت ٹھیک نہ کرنا ہے۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف پینے کے پانی میں انسانی فضلہ شامل ہو رہا ہے بلکہ کروڑوں روپے سے بنی سڑکیں بھی تباہ و برباد ہو رہی ہیںلہٰذا واٹر بورڈ کے سیوریج سے متعلق افسران اس میں خاص کر شریک ِ جرم ہیں۔ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ سندھ کے اعلی ترین انتظامی ذمہ دار کی حیثیت سے آپ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داران کے خلاف کب اور کیا کاروائی کریں گے اور اس کے سدِ باب کے لیے کیا اقدامات کریں گے جواب تک دیکھنے میں نہیں آئے۔ اس مسئلہ سے کروڑوں انسانی زندگیاں داؤپرلگی ہوئی ہیںجماعت اسلامی کسی صورت اس سے صرف نظرنہیں کر سکتی۔ آپ ضرورت محسوس کریں تو ہم اس سلسلے میں آپ کو ہر ممکنہ تعاون کا بھی یقین دلاتے ہیں۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.