کوئٹہ ،،عوامی نیشنل پارٹی ضلعی کونسل کا مشترکہ اجلاس

سابق ضلعی صدر ڈاکٹر حسین بخش کو پارٹی کاز کو آگے بڑھانے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدھ 26 جولائی 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع جعفرآباد ضلعی کونسل اور سینئراراکین کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق ضلعی صدر ڈاکٹر حسین بخش کو پارٹی کاز کو آگے بڑھانے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم نے انتہائی نامساعد حالات میں پارٹی کو پہلی بار ضلع جعفرآباد میں فعال اور متحرک کیا اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہا ان کی وفات سے عوامی نیشنل پارٹی ایک مخلص رہنماء سے محروم ہوگئی اجلاس میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی کو ماضی کی طرح اب بھی فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کے لئے منظم انداز میں کارکنوں کو ساتھ ملاتے ہوئے عوام میں پھیلائیں گے بعدازاں ضلعی کونسل ضلعی کابینہ اور سینئراراکین نے اتفاق رائے سے نورمحمدبھنگر کو پارٹی ضلع جعفرآباد کے لئے صدر منتخب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ضلعی صدر نورمحمد بھنگر نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ تمام سینئرساتھیوں کو ساتھ ملا کر پارٹی پروگرام کو گھر گھر وسعت دیں گے اورفخرانسانیت باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد پرکاربند رہتے ہوئے مظلوم محکوم قومیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :