ن لیگ نوجوانوں کے حقوق کو سیاسی مخالفت کی بھینٹ چڑھانے لگی ہے ، جمشید مغل

میاں برادران کی موجودگی میں ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں آج حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے،پی ٹی آئی رہنماء

بدھ 26 جولائی 2017 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) میاں برادران کی موجودگی میں ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں آج حکمرانوں کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ن لیگ نوجوانوں کے حقوق کو سیاسی مخالفت کی بھینٹ چڑھانے لگی ہے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ملازمت کے الگ کوٹہ کی اسد عمر کی قرارداد ن لیگ کی جانب سے مسترد کرنے سے واضح ہو گیا ہے کہ میاں برادران نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ہم تحریک انصاف کے ایم این اے اسد عمر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کو روشن مستقبل دلانے کیلئے مرکزی کردار ادا کیا ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ این ای 48 کے سابق جنرل سیکرٹری جمشید مغل نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ن لیگ نوجوان نسل کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے حکومت وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اگر اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے کوٹہ سسٹم مختص نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جمشید محبوب مغل نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات وقت کی اشد ضرورت ہے نواز شریف اور ان کے خاندان نے ملکی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک و قوم سے مخلص نہیں میاں برادران کی کرپشن کے خلاف آواز حق بلند کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔