پشین،سی آئی اے کی کارروائی ایک شخص گرفتار

بدھ 26 جولائی 2017 23:09

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء)سی آئی اے پولیس کی کارروائی، ایک شخص کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور کارتورس برآمدکرلئے تفصیلات کے مطابق بدھ کو سی آئی اے پولیس انچار ج محمد اسلم نے دوران چیکنگ ایک شخص برات خان ولد واداد خان کو گرفتار کرکے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل آٹھ عدد زندہ کارتوس اور دو عدد میگزین برآمد کرلئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔