کوئٹہ، پولیس کی جانب سے سوئی میں بااثر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی قابل ستائش ہے،حاجی محمد بخش کلپر

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کر کے بااثر منشیات فروشوں کیخلاف گہرا تنگ کیا گیا، ‘ وائس چیئرمین موسم خان مندرانی

بدھ 26 جولائی 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) چیئرمین سوئی ٹائون حاجی محمد بخش کلپر ‘ وائس چیئرمین موسم خان مندرانی نے پولیس کی جانب سے سوئی میں بااثر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اورپولیس نے سوئی کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے جو کارروائی کی ہے وہ قابل ستائش ہے ایسی کارروائیوں کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ جہاں بھی پولیس اور انتظامیہ کو ہماری ضرورت ہوگی منشیات فروشوں کیخلاف صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سوئی میں منشیات فروش اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے پر آمادہ ہیں تاہم گزشتہ دنوں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی قابل ستائش ہے جس میں بااثر منشیات فروشوں کیخلاف گہرا تنگ کیا گیا ہم سمجھتے ہیں ایسی کارروائیاں ہی ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بناسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بااثر منشیات فروشوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں کو سوئی کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ایسی کارروائیوں میں جہاں بھی انتظامیہ اورپولیس کو ہماری ضرورت پڑے گی ہم صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے کیونکہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ ہی ہماری ترقی کا ضامن ہے اور اس میں ملوث بااثر عناصر اب قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :