سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ شہداء 8 اگست کو تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طورپر یاد رکھا جائے گا ،ملک ابراہیم کاسی

بدھ 26 جولائی 2017 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) عوامی نیشنل ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ شہداء 8 اگست کو تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طورپر یاد رکھا جائے گا جب سفاک دہشت گردوں ‘ انتہاء پسندوں نے ہماری 50 سالہ جوڈیشنری کے سفر برباد کر ڈالا تباہی و بربادی کا یہ سفر سانحہ سول ہسپتال پر ختم نہیں ہوئی بلکہ ہر دو یا تین مہینے اور اس طرح کے دلخراش واقعات رونما ہوتے ہیں سانحہ پی ٹی سی ‘ سانحہ نورانی ‘ سانحہ مستونگ ایسے واقعات ہیں جس میں صوبے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور حساس طبقے کو ٹارگٹ کیا گیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر حکمران تو بہت بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن عملاً نظر نہیں آرہا نیشنل ایکشن پلان اور دیگر آپریشنز کے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہو سکے جو حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سانحہ 8 اگست کے عظیم شہداء کی یاد میں احتجاجی پروگرامز اور تعزیتی ریفرنس کا اعلان کرچکی ہے لہٰذا پارٹی ذمہ داران ضلع کوئٹہ کے بنیادی یونٹ صدور سیکرٹریز سینئراراکین شٹرڈائون ہڑتال احتجاجی مظاہروں اور تعزیتی ریفرنس 9 اگست سائنس کالج کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :