حمیدآباد ،مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی لگا دی گئی

بدھ 26 جولائی 2017 23:08

حمیدآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی لگائی گئی اور ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول بھی قائم کیا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے چار ٹرکوں پر مشتمل 500 راشن کے خشک بیگ ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے حوالے کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع صحبت پور میں حالیہ ممکنہ مون سون بارشوںاور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع صحبت پور کے لیے خشک راشن کے 500بیگ پر مشتمل کھانے پینے کی اشیاء کے چار ٹرک ڈپٹی کمشنر صحبت پور کے حوالے کردیئے گئے ہیں ۔کیونکہ ضلع صحبت پور کا سیلاب کے بعد دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ ختم ہوجاتا ہے ۔اس لیے ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر پاکستان ڈساسٹر مینیجمنٹ کو اس سلسلے میں درخواست ارسال کی گئی تھی جسکی بناء پر پی ڈی ایم نے ضلع صحبت پور میں خشک راشن کے 500بیگ کے چار ٹرک پہنچا دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :