ایکسائزٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس آفیسر چاغی کے زیرنگرانی اجلاس کا انعقاد

تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ انجام دے ، منشیات کی روک تھام کے لیے دالبندین چاغی اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوںمیں سخت نگرانی کی جائے ، منشیات فروشوں کے سہولت کار وں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، عبدالمالک

بدھ 26 جولائی 2017 23:08

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس آفیسر چاغی کے زیرنگرانی ایک اجلاس ایکسائز،کے ضلعی دفتر دالبندین میں منعقد ہوئی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اسٹاف نے شرکت کی ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس چاغی کے آفیسر عبدالمالک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا تمام اسٹاف پر فرض ہے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ انجام دیں اور خاص کر منشیات کی روک تھام کے لیے دالبندین چاغی اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوںمیں سخت نگرانی کی جائے اور منشیات فروش منشیات کے سہولت کار اور ساقی خانوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ٹیکس ریکوری پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا ضلع چاغی کے شہروں اور مضافاتی علاقو ںمیںسخت نگرانی کی جاے تاکہ ہمارا معاشرہ منشیات کی لعنت سے بچ سکیںاور قانون کے مطابق منشیات فروشوں اور منشیات کے سہولت کاروں اور غیر قانونی ساقی خانوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ پورے ضلع چاغی کے عوام اس لعنت سے بچ جاے اور انہوں نے چاغی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہمارے اسٹاف اور ایکسائز، ٹیکسیشن کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور ٹیکس ریکوری کے لیے بھی عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اجلاس میں عوام سے اپیل کی ہے گاڈیوں کی ٹیسکسز کے بارے میں ہمارے دالبندین کے دفتر سے معلومات حاصل کریں تاکہ آپ لوگوں کی بہتر انداز میں رہنما ئی کی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :