جیکب آبادمیں بنداسکولوں کوکھلوانے کے لیے آئی بی اے سرگرم ہوگئی

بدھ 26 جولائی 2017 23:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) جیکب آبادمیں بنداسکولوں کوکھلوانے کے لیے آئی بی اے سرگرم ہوگئی مختلف اسکولوں کے دورے بند اسکولوں کو کھلوانے کے لیے ہرممکن تعاون کیاجائے گاآئی بی اے کے پرنسپل عرفان لاشاری کی گفتگو تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں بند اسکولوں کو کھلوانے کے لیے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے )سرگرم ہوگیاہے اس حوالے سے آئی بی اے کے پرنسپل عرفان احمد لاشاری،ایڈمن آفیسر شعیب احمد سومرو،ہدایت اللہ لاشاری ودیگر نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ولی محمد سندرانی،نصیر عمرانی ،پیر بخش بھنگر ،الٰہی بخش عمرانی کا دورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر آئی بی اے کے پرنسپل عرفان احمدلاشاری نے بتایاکہ جیکب آبادمیں تعلیم کے فروغ کے لیے بند اسکولوں کو کھلوایاجائے گا اس حوالے سے مختلف بند اسکولوں کا دورہ بھی کیاہے کہیں اسکول میں پرچون کی دوکان توکہیں اناج کاگودام قائم ہے کہیں اسکول کی عمارت کی حالت انتہائی خستہ اورخطرناک ہے ہماری کوشش ہے کہ بنداسکولوں کو کھلوایاجائے اس حوالے سے ہرممکن مددکی جائے گی فرنیچر ،عمارت کی تعمیر ،یونیفارم بھی دیے جائیں گے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر آئی بی اے سکھر نورحسن شر کی ہدایت پر مصروف عمل ہیں جیکب آبادتحصیل میں 12اسکولوں کے بندہونے کی تفصیلات ملی ہیں جن میں یوسی رندواہی،ناوڑا،احمدپور اوردیگر شامل ہیں واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی اورپی پی کے ضلعی صدر میرلیاقت علی لاشاری نے تعلیم کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے سمیت مختلف اداروں کو مددکی اپیل کی تھی ۔