ْبلتستان کے دریائوں میں پانی کی سطح بلندہونے سے نزدیکی علاقوں اورآبادی کوخطرہ پیداہوگیا

بدھ 26 جولائی 2017 22:55

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) بلتستان کے دریائوں میں پانی کی سطح بلندہوناشروع ہوگئی ہے جس سے نزدیکی علاقوں اورآبادی کوخطرہ پیداہوگیاہے دوسری جانب ضلع گانگ چھے میں دنیا کے بلند ترین محاذجنگ سیاچن گلیشیئرسے برف کاپگھلناشروع ہوچکاہے اوردریائے شیوک میں پانی بڑھنا شروع ہوا ہے ساتھ ہی ہوشے وادی میں موجود چوٹی کے علاقوں سے بھی برف پگھلناشروع ہوچکا اسکے علاوہ پہاڑی علاقوں سے ریت بھی گرنا شروع ہوتاہے جس سے نہ صرف دریائوں کاپانی گنداہوجاتاہے بلکہ یہ پانی بعدمیں جب تربیلاڈیم میں داخل ہوتاہے تو ڈیم میں ریت بھرجاتاہے دریاشیوک ،شگراوردریائے ہوشے میں پانی کی سطح بلندہونے سے مختلف مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچنے کاخطرہ ہے اوردریائے کے ساتھ ساتھ آبادی مواضعات کوبھی خطرہ پیداہوگیاہے تاہم جی بی ڈی ایم اے نے حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے اورسیلاب کے نقصان سے بچاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :