شگر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق،6سالہ بچہ سینو پل سے گزر تے ہوئے دریا میں گر گیا

بدھ 26 جولائی 2017 22:55

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) ضلع شگر میں دو الگ حادثات میں ایک بچہ دریا میں گر گیا جبکہ دوسرا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریبا6سالہ محمد آصف سینو پل سے گزر رہا تھا کہ دریا میں گرگیا ہے جہاں مقامی لوگ تلاش میں مصروف ہیں۔ دوسرے واقعے میں ذوالقرنین نامی 12سالہ بچہ گلاب پور میں کھیل رہا تھا کہ بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :