سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لئے نجی کمپنی کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 26 جولائی 2017 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے کے ایم سی کے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لئے نجی کمپنی کی دائر درخواست پر حکم دیا ہے کہ درخواست گزار نئی درخواست دائر کریں،آبا سین انٹر نیشنل کمپنی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2013 میں کے ایم سی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھانے کا ایک سال کا ٹھیکہ لیا تھا ،اس ایک سال کے واجبات 6 کروڑ سے ذائد ہیں ،جس میں سے کے ایم سی نے فیول ایڈجسمنٹ کی کچھ رقم ادا کی ہے باقی رقم واجباادا ہے جو ادا نہیں کی جارہی ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ 2013 کے بعد آپ نے اب عدالت سے کیوں رجوع کیا ہے ،بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔