سندھ حکومت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی

اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے سے شہر بھر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کی چلنے والی لہر سے عام شہریوں کے ساتھ پولیس اور ٹریفک اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے، وفد سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 22:49

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے کوئی حکمت عملی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی۔ اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کی چلنے والی لہر سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور ٹریفک اہلکار بھی محفوظ نہیں رہے۔

حکمرانوں نے کراچی شہر کو دہشت گردوں، چوروں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ شہرمیں جہاں روزانہ سینکڑوں شہریوں کواپنی قیمتی اشیا اور نقدی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے وہیں شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصا ن بھی اٹھانا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کراچی کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں،وہ بدھ کوپارٹی سیکریٹریٹ ''انصاف ہائوس'' کراچی میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کررہے تھے،ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف سندھ حکومت کی کراچی شہر کے حالات پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

چھوٹے چور سڑکوں پر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور بڑے چور اسمبلیوں میں بیٹھ کر عوام اور ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔حکومتی وزرا صرف اپنی اور اپنے ساتھیوں کی کرپشن کو بچانے میں مصروف عمل ہیں جس کی حالیہ مثال نیب قوانین کوسندھ سے ختم کرنے کا بل منظور کر کے اپنی مرضی کا احتساب بل اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور کروانا ہے۔ کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ جب تک حکمران ایماندار اور قوم سے مخلص نہیں ہوں گے تب تک ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کا نہیں ہوسکتا۔