صوبائی اسمبلی نے سندھ احتساب بل 2017 کی منظور ی دے دی

بدھ 26 جولائی 2017 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) سندھ اسمبلی نے نیب قانون کا متبادل قانون سندھ احتساب بل 2017 کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن ارکان نے بل پیش کرنے پر احتجاج کر تے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ہوا۔ سندھ احتساب بل 2017 پر قائمی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی اور اس بل کی منظوری کی تحریک پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے سید سردار احمد نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ احتساب بل آئین کے آرٹیکل ایک سو تینتالیس سے متصادم ہے۔ ابھی طے نہیں ہوا ہے کہااس آرٹیکل کے تحت احتساب اتھارٹی بن سکتی ہے یا نہیں۔ احتساب بل پر اپوزیشن کا اعتراض برقرار ہے۔ ایوان نے احتساب بل پر قائمی کیمٹی کی رپورٹ منظور کرلی اور بل ایوان میں منظوری لے لیے پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ ایوان نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں بل کی منظور ی دے دی۔ یہ بل نیب قانون کی جگہ لے گا۔ بل کی منظوری کے بعد اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔