جڑانوالہ ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ، ہسپتال منتقل

بدھ 26 جولائی 2017 22:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ، ہسپتال منتقل ، بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 649گ ب کا رہائشی علی حسن اپنے عزیز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جڑانوالہ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود کینال روڈ پر واقع حیدر گارڈن کے بالمقابل پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے علی حسن کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :