جڑانوالہ نہر سے ملنے والی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی

بدھ 26 جولائی 2017 22:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء)جڑانوالہ نہر سے ملنے والی نعش ننکانہ کے رہائشی نوجوان کی نکلی، ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں 352گ ب نہر گوگیرہ برانچ میں نامعلوم نوجوان کی نعش تیر رہی تھی کہ راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعش کو نکال کر شناخت کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا بعد ازاں شناخت ہونے پر نعش ننکانہ کے رہائشی نوجوان بلال کی نکلی پولیس کے مطابق بلال کا ذہنی توازن درست نہ تھا اور 4روز قبل گھر سے لاپتہ ہوا گیا۔ ورثاء نے کارروائی سے انکار کر دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔