اوباڑو ،چوک ماڑی میں پولیس کی کارروائی ،600 لیٹر کچی شراب برآمد 14،مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

بدھ 26 جولائی 2017 21:53

اوباڑو ،چوک ماڑی میں پولیس کی کارروائی ،600 لیٹر کچی شراب برآمد 14،مقدمات ..
اوباڑو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) اوباڑو کے علاقے چوک ماڑی میں پولیس کاروائی چھ سو لیٹر کچی شراب برآمد 14 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی جاویداحمد بلوچ نے اوباڑو تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی اوباڑو عبد الحق بھٹو اور ایس ایچ او اوباڑو عبد المجید آرائیں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اوباڑو کے علاقے چوک ماڑی میں کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین دبایا گیا 600 لیٹر کچی شراب برآمد کر کے ایک ملزم ظہور رند عرف لالو کو گرفتار کر کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس کو منشیات، پولیس مقابلہ سمیت 14 مقدمات میں مطلوب تھا ایس پی جاوید بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں منشیات، جوا، کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں جو سماجی برائیوں کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :