حیدرآباد، جماعة الدعوة سندھ کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کا دورہ

نومنتخب ہونے والے اراکین پریس کلب کو اجرک اور مٹھائی پیش کی گئی

بدھ 26 جولائی 2017 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) جماعة الدعوة سندھ کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کا دورہ کیا گیا۔ جس میں نومنتخب ہونے والے اراکین پریس کلب کو اجرک اور مٹھائی پیش کی گئی۔ اس دورے کے دوران جماعة الدعوة صوبہ سندھ فیصل ندیم نے نومنتخب اراکین پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعة الدعوة نے ہمیشہ شعبہ صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

جہاں بھی سندھ بھر میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے تو جماعة الدعوة کے فلاحی کارکن اور پریس کلب کے نمائندے اپنی رپورٹنگ کیلئے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔ پریس کلب ہمارا دوسرا گھر ہے ، ہم نے ہمیشہ صحافتی شعبوں سے منسلک احباب کی خصوصی خدمت کی ہے۔ اس وقت یہ واحد پاکستان کا شعبہ ہے جوکہ غریب عوام کی آواز بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت لوگ اپنے مسائل اور معاملات کے حل کے حوالے سے پریس کا ہی سہارا لیتے ہیں ۔

موجودہ حالات کے پیش نظر پریس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ یہی آواز عوام کی آواز بن چکی ہے۔ اس وقت الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا اپنے طورپر ملکی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ شعبہ صحافت سے منسلک لوگوں کو چاہئے کہ وہ مظلوم طبقے کی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔ انہوںنے نومنتخب اراکین کو خصوصی مبارکباد بھی دی اور انہوں نے سندھ بھر میں جماعة الدعوة کے اداروں کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ عوام کی فلاحی کے منصوبہ جات کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کی خدمت کی جائے۔ حیدرآبادکے مسائل پر جن صحافیوں نے خدمات سرانجام دی ہیں انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :