تاندلیانوالہ ، سابقہ دشمنی پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 2 افراد شدید زخمی 3ملزمان گرفتار

بدھ 26 جولائی 2017 21:48

تاندلیانوالہ ، سابقہ دشمنی پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 2 افراد شدید زخمی ..
تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سابقہ دشمنی پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 2 افراد شدید زخمی 3ملزمان گرفتار مذید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ کر،ْ کے علاقہ موضع ڈوھیڑہ میںسابقہ دشمنی پرپولیس وردی میں ملبوس مرزاساہی گروپ کے مسلح افراد نے نواز ساہی گروپ پر اندگادھند فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے نواز ساہی گروپ کے مبشرولد اللہ دتہ ،ولی محمد ولد الطاف ،شیر محمد ،نواز 4 افراد اور حملہ آور مرزاساہی گروپ کا 1شخص سمت 5 افراد ہلاک ہوگے جن کی نعشوںکو ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اعجاز ولدظہور،مجید سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جو ڈی ایچ کیوہسپتال فصیل آباد میں زیر علاج ہیںجبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے گروپ کے احسان ،اللہ دتہ،خصرحیات 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں بقایا ملزمان کوبھی جلد گرفتار کر لیاجائے گا

متعلقہ عنوان :