پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر دعا اور کیک کاٹا گیا

آصف زرداری نے 5سال جمہوریت کی مدت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،موجودہ وزیراعظم کی وجہ سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا ، نثار کھوڑو آصف زرداری نے جمہوریت کیلئے 12سال تک قید وبند کی صعوبتیں جس بہادری دلیری کیساتھ برداشت کی وہ جمہوری تاریخ کا سنہرا باب ہے، وقار مہدی

بدھ 26 جولائی 2017 21:39

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے آصف علی زرداری کی 62 ویں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 5سال جمہوریت کی مدت پوری کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا جبکہ موجودہ وزیراعظم کی وجہ سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سانحہ لاہور کے شہیدوں کیلئے،پی پی پی کے شہدا کیلئے، لاہور سانحہ کے زخمیوں اور آصف علی زرداری کی عمر درازی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں سندھ کے صدر وصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی، راشد ربانی، ایم پی اے سعید غنی، ایم پی اے مرتضی بلوچ، ایم پی اے شمیم ممتاز، ایم پی اے شاہینہ شیر علی، ایم پی اے ساجد جوکھیو،شکیل چوہدری،نجمی عالم، لیاقت آسکانی، خلیل ہوت، جاوید شیخ، اقبال ساند، دل محمد، چوہدری محمد اصغر، شہزاد مجید، جانی میمن،میر عباس تالپور، وقاص شوکت، فدا حسین ڈھکن ،جاوید نایاب لغاری ، محمود جونیجو، شفقت میرانی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی نے ملک اور پارٹی کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 11سال قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی کون اتنی قربانی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 5سال جمہوریت کی مدت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا جبکہ موجودہ وزیراعظم کی وجہ سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے سبب سالگرہ سادگی سے منائی جارہی ہے۔گزشتہ شب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے لئے جس طرح انہوں نے 12سال تک قید وبند کی صعوبتیں جس بہادری دلیری کے ساتھ برداشت کی وہ جمہوری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی مفاہمت کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کی عوام کو ان کے حقوق دلائے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور سی پیک جیسے اہم منصوبے کی بنیاد رکھی اور آج سی پیک کا منصوبہ آصف علی زرداری کے ہی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کے 5سال مکمل کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے۔