سینیٹر سراج الحق کی بورڈمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد

بدھ 26 جولائی 2017 21:39

سینیٹر سراج الحق کی بورڈمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام بورڈمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات ، ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے امید ظاہر کی کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور اپنی قابلیت سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :