ہندوستان کی خواہش ہے کہ لوگ اپنا گھر چھوڑ دیں ، ملک میں جو سیاسی مسخرہ پن ہو رہا ہے، اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ، ملک کی خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی کی عکاس ہوتی ہے ، ملک کے وزیراعظم کی جو تذلیل میڈیا کے ذریعے کی گئی ہے اب باہر کے لوگ آپ کی کیا بات سنیں گے

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 21:39

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہندوستان کی خواہش ہے کہ لوگ اپنا گھر چھوڑ دیں ، ملک میں جو سیاسی مسخرہ پن ہو رہا ہے اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ، ملک کی خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی کی عکاس ہوتی ہے ، ملک کے وزیراعظم کی جو تذلیل میڈیا کے ذریعے کی گئی ہے اب باہر کے لوگ آپ کی کیا بات سنیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے علاقوں پر گولہ باری کے معاملے کو سیکیورٹی کونسل میں اٹھانا چاہیئے ، میں اس موضوع پر وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف سے ان کی وطن واپسی پر بات کروں گا ، ہندوستان کی خواہش ہے کہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ دیں ، ملک میں جو سیاسی مسخرہ پن ہو رہا ہے اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی کی عکاس ہوتی ہے ، ملک کے وزیراعظم کی کو تذلیل میڈیا کے ذریعے کی گئی اب باہر کے لوگ آپ کی کیا بات سنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :