فیصل آباد ،ْپانی کے تنازع پر2 گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

بدھ 26 جولائی 2017 21:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) فیصل آبادمیں پانی کے تنازع پر2 گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ،ْ زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کر کے علاقے موضع گوگیرہ میں پانی کے تنازع پر دوگروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کی زدمیں آکر3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دوران علاج 2 مزید زخمی دم توڑ گئے اور 2 افراد تاحال زیر علاج ہیں جنکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :