Live Updates

تحریک انصاف فیس بک پارٹی ہے، انجینئر امیر مقام

عمران خان اوران کے ٹولے کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبودفیس بک تک محدودہے، گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا ہماراکام روزانہ کی بنیادپرعوام کوخوشخبری دینا، عمران خان کام صرف انتشاراورمایوسی پھیلانا ہے، سوئی گیس فراہمی منصوبے کی تقریب سے خطاب

بدھ 26 جولائی 2017 21:14

تحریک انصاف فیس بک پارٹی ہے، انجینئر امیر مقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن گئی ہے،عمران خان اوران کے ٹولے کاعوام کی فلاح وبہبودفیس بک تک محدودہے گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔انہوںنے کہاکہ ہماراکام روزانہ کی بنیادپرعوام کوخوشخبری دینا،فلاح وبہوداورترقی کے منصوبوںکاآغازکرنا ہے جبکہ عمران خان کام صرف انتشاراورمایوسی پھیلانا ہے،2018کے انتخابات میںعوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کوووٹ دیںگے جبکہ تحریک انصاف کونااہلی پر بد دعائوںکا سامناہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںتعمیر وترقی پرعمل پیراہے جبکہ مخالفین نے اپنا وقت صرف دھرنااورکنٹینرپربزم نشاط کاانعقادکرکے گزاراہے جس کابدلہ عوام2018کے عوامی جے آئی ٹی میںلیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے فور کوہ دامان میںایک ارب27کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح کے بعد ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے اہلیان دامان کوہ کوسوئی گیس کے افتتاح پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کا افتتاح کرکے آج دلی اطمینان ملاہے اور امید کرتاہوںکہ آئندہ انتخابات میںیہاںکے عوام شیرپرمہرلگاکرایک تاریخ رقم کریںگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوںناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ اورامان اللہ سمیت دیگررہنمائوںنے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

سوئی گیس کے منصوبے سے یونین کونسل متنی،ادیزی،شیرکیرہ،اضاخیل اوریونین کونسل میریم زی سمیت دیگرملحقہ علاقے مستفید ہوںگے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپنے ہی حکومت کے اتحادی پرویز خٹک کیخلاف آوازاٹھانے لگے ہیںجومیرٹ کے برعکس کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے،عمران خان کی حماقتوںسے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،عمران خان کامسئلہ احتساب نہیںہے ورنہ خیبرپختونخوامیںاحتساب کمیشن کے ہاتھ پائوںنہ کاٹتے،شیرپائوکے وزراء کوکرپشن کے الزام پربرطرف کرکے دوبارہ حکومت میںشامل نہ کرتے بلکہ عمران کامقصدصرف وزیراعظم بنناہے خواہ وہ کوئی بھی طریقہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کوچھوڑکرلنکا ڈھانے کی مہم میںلگ گئے ہیں،خیبرپختونخواکے عوام کااستحصال کرنے پرعمران خان قابل مواخذہ ہیں،عمران خان نیازی صرف وزارت عظمیٰ کی تسبیح پڑھ رہے ہیں عوام کے مسائل پرانکے کانوںپر جوں تک نہیںرینگتی۔انہوںنے کہاکہ دھرنے والے اوراقتدارکے توالے ایک دن معاشرے کے قاتل ٹھہریںگے،عمران خان عوام کی فلاح وبہبودکی خاطر نہیںبلکہ اقتدارکی خاطریاجوج ماجوج بن کرمیدان میںاترے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے عمل کوڈی ریل کرنے کی مرتکب ہورہی ہے جسکا جواب یہ ٹولہ آئندہ انتخابات میں عوام کودیںگے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست اور نیت میںزیادہ فتورنہیںہے،صوبائی حکومت کی بس میںصرف دھرنادیناہے عوام کے مسائل کاحل نہیں،تحریک انصاف نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے الزام تراشی کی روش اپنائی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات