پشاور ‘ اسلام آباد میں قیام پذیر قانونی دستاویز نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل شروع

اندراج کے عمل کو 16اگست سے ملک بھر میں توسیع دی جائیگی،مہم چھ ماہ تک جاری رہے گی‘ نمائندہ اقوام متحدہ

بدھ 26 جولائی 2017 21:13

پشاور ‘ اسلام آباد میں قیام پذیر قانونی دستاویز نہ رکھنے والے افغان ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے پشاور اور اسلام آباد میں قیام پذیر قانونی دستاویز نہ رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل شروع کردیا،اندراج کے عمل کو 16اگست سے ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ہائی کمشنر کے ترجمان نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل چھ ماہ تک جاری رہے گا اورمہم کے تحت پاکستان میں بغیر دستاویز قیام پذیر دس لاکھ افغان پناہ گزینوں کااندراج کیا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :