سکھر، بے سہارا اور غیر محفوظ خواتین کی مدد،تحفظ اور قانونی معاونت کے لئے (06) ریسکیو سینٹرز قائم

بدھ 26 جولائی 2017 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سکھر پولیس کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کی جانب سے بے سہارا اور غیر محفوظ خواتین کی مدد،تحفظ اور قانونی معاونت کے لئے (06) ریسکیو سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جن پر خواتین کی مدد اور رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے لیڈیز اسٹاف تعینات رہے گا. اس سلسلے میں عوام کو آگہی دی جاتی ہے کہ اگر انکے علاقے میں کوئی بھی بے سہارا یا غیر محفوظ خاتون ہوں تو قریبی وومن ریسکیو سینٹر سے کسی بھی وقت رابطہ کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہی.

کیونکہ عوام کی سہولت کے لئے یہ سینٹرز تعلقہ سطح پر قائم کئے گئے ہیں. اس سلسلے میں تعلقہ سٹی سکھر میں ایس ڈی پی او آفس سکھر سٹی فون نمبر0719310568 , تعلقہ نیو سکھر میں ایس ڈی پی او آفس سائٹ ایریا سکھر فون 0715806062, تعلقہ روہڑی میں ایس ڈی پی او آفس روہڑی فون 0715651882, تعلقہ صالح پٹ میں تھانہ صالح پٹ فون 0715660410 , تعلقہ پنو عاقل میں ایس ڈی پی او آفس پنو عاقل فون 0715690545 اور مددگار 15 سینٹر و وومن کمپلینٹ سیل سکھر فون نمبر 0719310321 قائم کئے گئے ہیں. تحفظ حقوق نسواں کی خلاف ورزی کی شکایت, اطلاع ہو یا پھر کسی بھی علاقے میں بے سہارا خاتون کے متعلق معلومات قریبی ریسکیو سینٹر پر آکر یا متعلقہ ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کرکے فوری قانونی مدد اور تحفظ حاصل کر سکتے ہیں�

(جاری ہے)

�#