سکھر، جمعیت علماء اسلام ضلع کا اہم اجلاس

نہروں کے کنارے آباد ی کو سکھر انتظامیہ شدت اور طاقت کے زریعے بے گھر کررہی ہے ، مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی

بدھ 26 جولائی 2017 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا اہم اجلاس پیارو واہ روہڑی میں مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا محمد صالح انڈھڑ ، مفتی شفیع عمر ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، قاری لیاقت مغل اور تمام تعلقوں کے امراء ، عہدیداران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی دیگر نے کہا کہ نہروں کے کنارے آباد ی کو سکھر انتظامیہ شدت اور طاقت کے زریعے بے گھر کررہی ہے ایک ہزار گھرانے بے گھر ہو چکے ہیں حکومت کی طرف سے متاثرین کو کوئی ریلیف ملا ہے نہ ہی کوئی امداد معاوضہ ، متبادل جگہ دی گئی ہے ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر کہاں جائیں گے انتظامیہ نے جو وعدے کئے تھے وہ جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں روٹی کپڑا ، مکان کا نعرہ لگانے ہی لوگوں سے جینے کا حق چھین رہے ہیں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ وعدے کے مطابق متاثرین کا معاوضہ ، متبادل جگہ دے بصورت دیگر جے یو آئی متاثرین کے ساتھ شہر کی اہم سڑکوں پر نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کیا جائے گا ۔

#

متعلقہ عنوان :