سکھر، پولیس تجاوزات کے خلاف سرگرم ہو گئی

پولیس ، ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں تجاوزات مسمار کرتے ہوئے ، سامان تحویل میں لے لیا

بدھ 26 جولائی 2017 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) سکھر پولیس تجاوزات کے خلاف سرگرم ہو گئی ہے گذشتہ روز پولیس کی بھاری نفری نے ضلعی انتظامیہ کے لینڈ گرانٹ عملے اور ہیوی میشنری کے ہمراہ سکھر کے مختلف علاقوں واری تڑ روڈ ، اسٹیشن روڈ اور دیگر میں کاروائیاں کرتے ہوئے دکانوں کے باہر لگے سائن بورڈ ، تجاوزات مسمار کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان تحویل میں لے لیا جبکہ ہیوی مشینری کے زریعے عملے نے دکانوں کے ناموں کے بورڈ بھی اڑا دیئے پولیس کی جانب سے کاروائیوں کی اطلاع ملنے پر دیگر علاقوں کے دکانداروںنے از خود تجاوزات اور سائن بورڈ ہٹانا شروع کر دیئے ہیں دوسری جانب متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اگر پہلے نوٹس دیتی تو ہم خود سائن بورڈ ہٹا دیتے لیکن اچانک کئے جانے والا آپریشن سمجھ سے بالا تر ہے۔

#

متعلقہ عنوان :