سکھر،کالج سائیڈ ملازمین کا ڈائریکٹر کالجز کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری

بدھ 26 جولائی 2017 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) کالج سائیڈ ملازمین کا ڈائریکٹر کالجز کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ، ہمارے جائز مسائل حل کئے جائیں ، ملازمین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی سکھر کالجز سائیڈملازم نان ٹیچنگ اسٹاف سکھر ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کی بڑی تعدادیونین رہنمائوں افضل شاہ ، عبداللہ میمن ، گلشن سومر وو دیگر کی قیادت میںاپنا علامتی بھوک ہٹرتالی احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوہزار گیارہ میں تمام قانونی تقاضے پورے کرکے بھرتی ہوئے ہیں مگر ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں پہلے تو تنخواہیں بھی جاری نہیں کی جارہی تھیں مگر وہ عدالت عالیہ کے حکم پر جاری کی گئیں تو دیگر مسائل کے لیے ہمارے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں گذشتہ دنوں ہم نے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر انہوں نے حکومت سندھ کو ہمارے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی مگر ہمارے مسائل کے حل میں ڈائریکٹر کالجز رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر کالجز نے لاکھوں روپے کی کرپشن کرکے محکمہ کو نقصان پہنچایا ہے ملازمین نے ان کی کرپشن کے ثبوت میڈیا کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے توہم ڈائریکٹر کالجز کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

#

متعلقہ عنوان :