فیصل آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب احمدکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر سلمان غنی

بدھ 26 جولائی 2017 20:53

فیصل آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  میاں آفتاب احمدکی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء)وزیراعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدرآمد کویقینی بنایا جائے تاکہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنے میںکوئی کمی باقی نہ رہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ظفر عباس نے ضلع میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی جبکہ ڈی ایم او صنم گوندل نے مانیٹرنگ رپورٹس سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد،ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر اجلاس نے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بنیادی مراکز صحت کے انچارج ڈاکٹرز کو ذمہ داریوں کا ادراک کرائیں اور متعلقہ انڈیکیٹرز کی فہرست بھی ان کے دفاتر میں آویزاں ہونی چاہیں جس کے مطابق ادویات کی سو فیصد دستیابی،سٹاف کی حاضری اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کویقینی بنایا جائے اور ٹائلٹس کی صفائی کے علاوہ وہاں صابن/پانی کی موجودگی بھی ہونی چاہیے۔