موضع دوبیان میں تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا

بدھ 26 جولائی 2017 20:49

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) موضع دوبیان میں زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا جب کہ موضع بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا سید علی سکنہ دوبیان نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد رحیم داد کو مبینہ طور پر حمید نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔

(جاری ہے)

یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دیں ہے دریں اثناء موضع بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص مطاہر شاہ جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :