صوابی ،علاقہ یار حسین میں بارش سے مکان کی چھت گر نے سے دو بہنیں جاں بحق

بدھ 26 جولائی 2017 20:49

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) صوابی کے علاقہ یار حسین میں بارش کے دوران مکان کی چھت گر جانے سے دو بہنیں جاں بحق جب کہ بھائی زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ موضع یار حسین کے محلہ نیکہ خیل میں ابراہیم ولد جمشید کے بچے گھر کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران بدھ کی صبح سات بجے بارش کی وجہ سے مکان کا چھت گر گیاجس کے ملبے تلے دب جانے سے دو بہنیں پندرہ سالہ اقصیٰ اور گیارہ سالہ سویرا موقع پر جاں بحق جب کہ آٹھارہ سالہ بھائی حمزہ شدید زخمی ہو گیا پڑوس اور محلے کے لوگ موقع پر پہنچ کر مکان کا ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمی کو نکالا جب کہ ان کے والدین کمرے میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے بال بال بچ گئے دونوں بہنوں کو سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں رقعت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے غریب متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :