پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ میں 60 سالہ محرومیوں کا ازالہ کر رہی ہے، اسد قیصر

تعلیم ،صحت ،ذرائع آمدورفت بجلی کی ترسیل سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے منظور کر وائے، عمائدین سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 20:48

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں تعلیم ،صحت ،ذرائع آمدورفت،ایریگیسن اور بجلی کی ترسیل سمیت مختلف مدوں میں ترقیاتی پراجیکٹس کے لئے اربوں روپے منظور کر وائے جن میں سے کچھ پراجیکٹس مکمل ہوئے اور کچھ تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بام خیل ضلع صوابی کے عمائدین کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا این اے ۔

13کو گیس کی فراہمی کیلئی 75کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں جلد ہی علاقے کے تمام مواضعات کو گیس فراہمی کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر منتخب ہونے کے بعد اپنی تمام تر توجہ علاقہ کے عوام کی خدمت پر مبذول کی اور شبانہ روز جدوجہد کرکے علاقے میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی فنڈز منظور کر وائے ۔

(جاری ہے)

جس سے علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا ،کنڈا ٹوپی روڈ کی تعمیر کروائی گئی ۔

گجو خان میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ۔وومن یونیورسٹی قائم کی گئی ،اس کے علاوہ کئی پراجیکٹس زیر تعمیر میں ہیں جن میں جدید پارک ،جدید سٹیڈیم کامرس کالج سمیت ایئر فورس کے تعاؤن سے نبی کے مقام پر ایجوکیشن وہیلتھ سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان پراجیکٹس کے اجراء سے ضلع صوابی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع صوابی میں مثبت انقلاب پر پا ہو گا ۔

انہوںنے وفد کے مطالبہ پر بام خٰیل میں جنازگاہ ،گاؤں کی سڑک اور لڑکوں کے سکول میں دو اضافی کمرے تعمیر کرنے کئے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ۔ سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ عوام مسائل کی نشاندہی کریں وہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے ۔سپیکرنے کہا کہ عوام کی 60سالوں کی محرومیوں کا زالہ کرتے ہوئے این اے ۔

13کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کی منظور ی لی۔ انہوںنے کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا بلکہ تین سال جدوجہد کرنے کے بعد آخرکار پشاور ہائی کورٹ سے کیس جیت کر ضلع صوابی کی عوام کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا ۔اب 75کروڑ روپے گیس کی فراہمی کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں ۔محکمہ سوئی گیس جلد ہی گیس کی فراہمی کا کام شروع کر دے گی ۔سپیکر نے وفد کو بتایاکہ علاقہ کے تمام دیہاتوں کی جامع مساجد کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ نمازیوں کو متواتربجلی کی ترسیل کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

انہوںنے کہا کہ علاقہ میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم سے منسلک کیا جارہاہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ عوام کے بیشتر مسائل حل کرنے میں کامیابی ملی ہے اور امید ہے کہ عوام کے باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :