راولپنڈی ، فائرنگ کے واقعات اورٹریفک حادثے میں ، 4افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

بدھ 26 جولائی 2017 20:46

راولپنڈی ، فائرنگ کے واقعات اورٹریفک حادثے میں ، 4افراد جاں بحق،ایک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعات اورٹریفک حادثے میں مجموعی طور پر 4افراد جاں بحق اور1شدید زخمی ہو گیا تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرالی اڈہ مدینہ مارکیٹ میں پراسرار فائرنگ سے درزیوں کا کام کرنے والا مقامی اقلیتی کونسلر جان کی بازی ہار گیا مدینہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق فائر کی آواز سنتے ہی جب دکان میں پہنچے تو شوکت مسیح زخمی حالت میں نیچے گرا ہوا تھاجسے شدید زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیاجبکہ وقوعہ والی جگہ پرسلائی مشین کے پاس شوکت مسیح کا ذاتی پستول پڑا ہواتھا درزیوں کا کام کرنے والاشوکت مسیح اقلیتی نشست پر کونسلر بھی منتخب ہوا تھااہلیان علاقہ کے مطابق واقعہ کی بروقت اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس انتہائی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی،ادھرگوجر خان کے علاقے یو بی ایل چوک دولتالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے واجد نامی شخص موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے زخمی ساتھی کو قریبی دیہی مرکز صحت منتقل کر دیا گیاملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اسی طرح مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پرتیز رفتار سوزوکی بولان نمبربی آر ٹی 3018آگے جاتے ہوئے ڈمپر سے ٹکراگئی تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ سوزوکی بولان کی چھت کٹ کر پیچھے چلی گئی جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے ریسکیو1122نے سوزوکی بولان میں پھنسے ہوئے جاںبحق افراد کو بمشکل نکال کرپولی کلینک ہسپتال منتقل کیاجاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق مری سے ہے۔

متعلقہ عنوان :