ْنواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے، اپوزیشن استعفے کے مطالبے سے باز رہے، ندیم عباس

تحریک انصاف کا نام تحریک فساد ہونا چائیے، میاں برادران کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی، رکن قومی اسمبلی کی صھافیوں سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 20:42

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) نواز شریف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں ،عوام کی رائے کے منافی وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنا اپوزیشن کی بچگانہ حرکت ہے، تحریک انصاف نے اپنے ہر عمل سے ثابت کیا ہے کہ اس کا نام تحریک فساد ہونا چاہئے مسلم لیگ ن کا مستقبل ماضی کی طرح روشن ہے شریف برادران نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے میاں برادران کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی اور پانامہ لیکس کیس میں میاں نوازشریف اور ان کاخاندان سرخرو ہوکر نکلے گا،عوام کی حمایت سے محروم ملک کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ نے صحافیوں کے وفد سے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد کی قیادت صدر اوکاڑہ پر یس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین کر رہے تھے اس مو قع پر جاوید شیر لودھی ،عمار اجمل چوہدری و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالا خود کش دھماکہ افسوسناک ہے پولیس اہلکاروں سمیت 27قیمتی جانوں کے نقصان نے پوری قوم کو سوگوار کرڈالا ہے۔

(جاری ہے)

اس المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس المناک سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔