دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے، ڈی پی او اوکاڑہ

بدھ 26 جولائی 2017 20:42

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہریوں کا تعاون بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر معاشرے سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہاکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ? کا فرمان ہے کہ رات کو سونے سے قبل ہمسایوں کی خبر گیر ی کر کے سویا کرو اور اگر ہم اپنے پیارے نبی? کی تعلیمات کو اپنالیں تو درندہ صفت یہ دہشت گرد کسی صور ت ہمارے بچوں اور شہریوں کو اپنی کاروائیوں کا نشانہ نہیں بنا سکتے۔

ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے سول سوسائٹی اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عوامی تعاون کا حصول اور کمیونٹی پالیسنگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔