لیسکو بورڈآف ڈائریکٹرزکی کنٹریکٹ پر تعینات افسران پر کرم نوازیاں

لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات ہونے والے چیف فنانشل آفیسر،ڈائریکٹر ایچ آر سمیت دیگر افسران سرکاری گاڑی اورپٹرول کے مزے اڑانے لگے‘ذرائع

بدھ 26 جولائی 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) لیسکو بورڈآف ڈائریکٹرزکی کنٹریکٹ پر تعینات افسران پر کرم نوازیاں، لاکھوں روپیماہانہ تنخواہ پر تعینات ہونے والے چیف فنانشل آفیسر،ڈائریکٹر ایچ آر سمیت دیگر افسران سرکاری گاڑی اورپٹرول کے مزے اڑانے لگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرزکی کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والیافسران پر کرم نوازیاں جاری ہیں، کمپنی میں افسران کو لاکھوں روپے ما ہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا تاہم لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ کیباوجود سرکاری مراعات سیبھی نواز دیا گیا ہے، کنٹریکٹ پرتعینات افسران کو سرکاری گاڑیوں کیاستعمال کی اجازت دے دی گئی جبکہ کمپنی افسران گاڑیوں کیساتھ ساتھ سرکاری پٹرول بھی لینے لگے سرکاری ڈرائیورز کو بھی مذکورہ افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر مامورکر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں تاہم بورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری سے انہیں گاڑیاں دی گئی ہیں، تین سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب سرکاری گاڑی استعمال کرنیلگیں، شعبہ ایچ آر میں ماہانہ تین لاکھ روپے تنخواہ پر ڈائریکٹر کی تعیناتی کے باوجودایچ آر کنسلٹنٹ کو بھرتی کرنے کا اشتہار دیا گیا ہے،دوسری جانب چیف فنانشل آفیسر حسیب حفیظ کو بھی سرکاری گاڑی فراہم کر دی گئی، حسیب حفیظ کمپنی میں لیسکو چیف سیبھی زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں، میڈیا کنسلٹنٹ افشاں مدثر بھی خلاف ضابطہ سرکاری گاڑی استعمال کرنے لگیںمنیجر انٹرنل آڈٹ ارشاد رانجھا بھی سرکاری گاڑی کے مزے لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :