چنیوٹ، مسلم لیگی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت ہر صورت میں اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی،چوہدری جاوید سلیم گجر

بدھ 26 جولائی 2017 20:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ سٹی کے صدر چوہدری جاوید سلیم گجر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت ہر صورت میں اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی عمران خان اپنے اثاثے ظاہر نہیں کر سکے وہ بھی جلد ہی نا اہل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیںحکومت کی چار سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے حکومت نے اپنے دور حکومت کے چار سالوں میں ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین کا بھی کڑا احتساب کیا جائے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لے۔