چنیوٹ، شہر اور گردونواح میں موسلادار بارش میونسپل کمیٹی کا پول کھول دیا سٹرکوں پر پانی کھڑا رہا جس کے باعث راہگیر افراد کو شدید دشواری کا سامنا

بدھ 26 جولائی 2017 20:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) چنیوٹ شہر اور گردونواح میں موسلادار بارش نے میونسپل کمیٹی کا پول کھول دیا کئی کئی فٹ سٹرکوں پر پانی کھڑا رہا جس کے باعث راہگیر افراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے سلسلہ میں چنیوٹ میں بھی شدید اندھی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری رہا بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں شاہراہ قائد اعظم روڈ کچہری روڈ ،محلہ گڑھا، مدرستہ البنات روڈ ، گرلز کالج روڈ، محلہ پورن پلاد ، محلہ مشکی شاہ، عالمگیر روڈسمیت دیگر علاقوں میں سیوریج سسٹم بند ہونے کے باعث سارا دن گندا پانی سٹرکوں پر کھڑا رہا شہر بھر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ چنیوٹ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال ہے بارشوں کے دنوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس پر شہری تنظیموں نے میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی ناقص کارکردگی پر احتجاج بھی کیا اور اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چنیوٹ شہر اور اس کے گردو نواح میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا یہاں بارش سے شہریوں کے چہرے خوشی کھل اٹھے وہی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا بھی پول کھول دیا پندرہ سے بیس منٹکی بارش سے پورا شہر پانی میںڈوب گیا شہر کی چھوٹی بڑی تمام سڑکیں اور چوک ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیںبارش ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے پید ل چلنے والوںاور موٹر سائیکل سواروں سمیت علاقہ کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد علاقوں میں پانی گھر وں کے اند داخل ہو گیا اور لوگ گھروں میںمحصور ہو کر رہ گئے دوپہر ایک بجے ہونے والی بارش کا پانی ابھی بھی شہر کے اکثر علاقوں میں جمع ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے وائس چئیر مین حاجی زاہد کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے کارکن شہر میں جمع پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیںجبکہ اکثر علاقوں میں گٹروں کے پائپ بند ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہے جس کو جلد نکال لیا جائیگا

متعلقہ عنوان :