ضلع کونسل چکوال کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

بدھ 26 جولائی 2017 19:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) ضلع کونسل چکوال کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔افتخار احمد موٹر وے پر اپنی گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ نیلہ انٹر چینج کے قریب ان کے آگے جانے والی کار کے ڈرائیور نے اچانک اپنی گاڑی کوبریک لگائی جس کو بچاتے ہوئے افتخار احمد کی گاڑی سڑک کے درمیان دیوار سے ٹکرا گئی جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

افتخار احمد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :