سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی پری لانچنگ تقریب 31جنوری کو ہوگی‘ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال

تربیتی کیمپ کے 4بہترین سوئمرز کو تربیت کیلئے برطانیہ بھجوایا جائے گا، اولمپک گولڈ میڈلسٹ نکولس گالنگھم (نک)ملک بھر سے آئے ہوئی240سوئمرز کو تربیت دیں گے‘ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن

بدھ 26 جولائی 2017 19:23

سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی پری لانچنگ تقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی پری لانچنگ تقریب 31جنوری کو ہوگی، یکم اگست سے 14اگست تک جشن آزادی کے سپورٹس ایونٹس ہوں گے، جن میں سوئمنگ پول پر 4روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، سوئمنگ میںدنیا کے ماہرترین برطانوی کوچ نک گالنگھم ہمارے سوئمرز اور کوچز کو تربیت دیں گے، سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول کی تکمیل مکمل ہوگی ہے یہ واقعی سٹیٹ آف دی آرٹ اور پاکستان کا خوبصورت ترین پول ہے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن اور ان کی ٹیم کومبارک باد دیتاہوں ۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان،ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد حفیظ بھٹی اورسکیورٹی انچارج سپورٹس بورڈپنجاب کرنل (ر) شبیرحسین بھی موجود تھے۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سپورٹس پر جتنا کام اب ہورہا ہے اس سے پہلے نہیں ہواہے وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹس کو پسند کرتے ہیں ہمیں اے ڈی پی میں 8.5بلین کے فنڈز دئیے گئے اور سال کے آخر میں اسے 13.5بلین تک کر دیا جائے گا۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میںپہلی بار اتنے بڑے نام پاکستان آرہے ہیں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ پول کا پری لانچ افتتاح کیا جارہا ہے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نکولس گالنگھم (نک ) اور ان کی ٹیم ہمارے سوئمرزاور کوچز کو تربیت دیں گے، تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے سوئمرز حصہ لیں گے،28اور 29جولائی کو کھلاڑیوں کے ٹرائل ہوں گے، 31جولائی کو کوچز کی تربیت ہوگی ، جبکہ یکم اگست سے 3اگستتک ملک بھر سے آئے ہوئے 240سوئمرز کی تربیت کی جائے گی ، تربیتی کیمپ کے 4بہترین سوئمرز کو انٹرنیشنل کوچزکی اکیڈیمی میں تربیت کیلئے برطانیہ بھجوایا جائے گا ۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئمرز کی سلیکشن کیلئے ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، سیکرٹری جنرل پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن اعظم لطیف ، محمد شاہد، مسز احمد حسن اور مسز بُشرہ وحید بٹ شامل ہیں ، ٹرائل کیلئے چار کیٹگری میں گروپ بنائے گئے ہیں انڈر 12، انڈر14، انڈر 16اور ایج گروپ شامل ہیں 4روزہ تربیتی کیمپ سے ہمارے سوئمرز اور کوچز کو فائدہ ہوگااور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبار شریف کو باقاعدہ افتتاح کیلئے بھی سمری بھجوائی جاچکی ہے اور امید ہے کہ جلد افتتاح ہوجا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :