پنجاب فوڈاتھارٹی کا کریک ڈائون،کرنل فوڈز پروڈکشن فیکٹری سیل

دوساکو چوک شیخوپورہ روڈ پرواقع یونٹ انتہائی ناقص صفائی پر سیل ہوا، 8 من ناقص اشیاء خوردونوش موقع پر تلف یونٹ میں بھاری مقدار میں مکھیاں اور کیڑے مکوڑے،چوہوں کی باقیات اور کاکروچ پائے گئے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی متعدد فوڈ پوائنٹس ،ملک شاپس،پان شاپس کو جرمانے ، لائسنس ، وارننگ نوٹس جاری

بدھ 26 جولائی 2017 19:18

پنجاب فوڈاتھارٹی کا کریک ڈائون،کرنل فوڈز پروڈکشن فیکٹری سیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کرنل فوڈز پروڈکشن فیکٹری کو سیل کر دیا۔

کاروائی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی نگرانی میں کی گئی۔ٍدوساکو چوک شیخوپورہ روڈ پر کام کرنے والے یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی پر سیل کر کے 8 من ناقص اشیاء خوردونوش موقع پر تلف کر دی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کاکہنا تھا کہ یونٹ میں بھاری مقدار میں مکھیاں اور کیڑے مکوڑے پائے گئے۔

(جاری ہے)

اشیاء خوردونوش کی تیاری میں ناقص اور غیر معیاری رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

اشیاء خوردونوش کے ساتھ ہی چوہوں کی باقیات اور کاکروچ پائے گئے۔جلو موڑ پر واقع یاسر ریسٹورنٹ ،شاہدرہ میں علی بابا ڈرنک کارنر،ساندہ میں مدینہ ریسٹورنٹ اور علی مِلک شاپ،فیصل بیکرز اینڈ سوئٹس ،صدیقی بیکرز ، پر چھاپے کے دوران احاطے کے انتہائی گندا ہونے ،اشیاء خوردونوش کو ڈھانپے بغیر رکھنے ، ورکنگ ایریامیں کھلے کوڑادان اور کھلی نالیاں موجود ہونے ،ذنگ آلود فریزر میں گندے پانی کے جمع ہونے ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام پر 16ہزار جرمانے عائد کیے گیے ۔

بیرونی بھائی گیٹ پر واقع ، الفضل گجر ملک شاپ ،سندر دہی بھلے اینڈ فروٹ چاٹ،وارث ٹی سٹال ، قلعہ محمدی میں واقع ،نسیم بیکرز ،لکی نان شاپ ،شاد باغ میں واقع خان بابا چنے اینڈنان شاپ،ماشااللہ مِلک شاپ ،یوسف پہلوان مِلک شاپ، مولوی خالِد مِلک شاپ ، حافظ طیب چنے اینڈ نان شاپ ، بِلا پان شاپ ،داتا مرغ چنے،عدیل پان شاپ،اور متعددشاپز کو ای لائسنس بنوانے ،احاطے کی صفائی اور اشیاء خورد ونوش کو ڈھانپ کر رکھنے ،کھانے کے معیاکو مزید بہتر بنانے اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنوانے کے نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :