نواز حکومت کو صرف اپنی کرپشن بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے ، عوام کے جان و مال اور عزت کی کوئی پروا نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 26 جولائی 2017 19:00

نواز حکومت کو صرف اپنی کرپشن بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے ، عوام کے جان و ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز حکومت کو صرف اپنی کرپشن بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے انہیں عوام کے جان و مال اور عزت کی کوئی پروا نہیں صوبائی دارالحکومت میں ہونے والا دھماکہ پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہلی اور نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، تحریک انصاف شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درا ٓمد نہیں کیا جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں پنجاب میں کامبنگ آپریشن کرنے میں پنجاب کے حکمران رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں دہشت گرد اور انکے سہولت کار وں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر میں رینجر کے آپریشن کو تیز کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اربوں روپے سیف سٹی پراجیکٹ کے نام پر لگا تو دئیے گئے لیکن دھماکے کی جگہ سیف سٹی کا کیمرہ کام نہیں کر رہا تھا ،پنجاب حکومت کے تمام ناکام منصوبے صرف دکھاوے کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے عوا م کے ٹیکسوں کا پیسہ حکمران اپنے اللے تللے منصوبوں پر پانی کی طرح بہا رہے ہیں ، حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔

متعلقہ عنوان :