Live Updates

دھرنے دینے والوں کے مقاصد سامنے آچکے ، عمران خان وزیراعظم کا خواب دیکھتے رہے،ری طرح پھنس گئے ہیں، آزاد علی تبسم

بدھ 26 جولائی 2017 19:00

دھرنے دینے والوں کے مقاصد سامنے آچکے ، عمران خان وزیراعظم کا خواب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں کے مقاصد سامنے آچکے ہیں ، عمران خان وزیراعظم کا خواب دیکھتے رہے ، اب وہ بری طرح پھنس گئے ہیں ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے پیپلزپارٹی کے خلاف بولتے رہے اور اب اس جماعت سے اتحاد کرنے کی باتیں کررہے ہیں ، عمران خان سن لیں کرائے کے لوگوں سے دھرنے کامیاب نہیں ہوتے، اب تک اس دھرنے میں کرائے کے لوگ لا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،کرائے کے لوگ بھی اب عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں پاکستان کے مختلف اضلاع سے لائے گئے یہ لوگ بھی کہتے رہے ہیں کہ عمران خان نے ہم سے جھوٹ بولا ہے ہم سے دھرنے میں شرکت کے لئے طے کئے گئے پیسے نہیں دئیے گئے، ،انہوں نے کہاکہ عمران خان پر پوری قوم نے عدم اعتماد کردیا ہے ،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں ،وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ کے خلاف بول رہے ہیں ،پارلیمنٹ کے بولنے والا شخص سیاستدان نہیں ہوسکتا ،عمران خان سے پوری قوم پارٹی کی چیئر مین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کررہی ہے اور عمران خان قوم کے مطالبہ پر غور کریں اور اب یہ چیئر مین شپ چھوڑکر قوم پر احسان کریں،وہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں سیاست ان کے بس میں نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :